Monday, November 23, 2009

خوشا وہ دن حرم پاک کی فضائوں

khusha wo din harame pak


ںعت خواں: الحاج صبیح احمد صبیح رحمانی



نعت خواں: حوریہ فہیم

خوشا وہ دن حرم پاک کی فضائوں میں تھا
زباں خموش تھی دل محو التجائوں میں تھا

در کرم پہ صدا دےرہا تھا اشکوں سے
جو ملتزم پہ کھڑےتھے، میں ان گداؤں میں تھا

غلاف خانہ کعبہ تھا میرےہاتھوں میں
خدا سےعرض و گزارش کی انتہائوں میں تھا

حطیم میں مرےسجدوں کی کیفیت تھی عجب
جبیں زمین پہ تھی ذہن کہکشائوں میں تھا

طواف کرتا تھا پروانہ وار کعبےکا
جہانِ ارض و سما جیسےمیرےپاؤں میں تھا

دھڑک رہا ہےمرےساز روح پر اب بھی
وہ ایک نغمہ جو ”لبیک“ کی صدائوں میں تھا

مجھےیقین ہےمیں پھر بلایا جائوں گا
کہ یہ سوال بھی شامل میری دعائوں میں ہے