Thursday, January 7, 2010

کوئی آئے کوئی جائے

Koi Aaye Koi Jaaye ye tamasha kia hai


نعت خواں: حافظ محمد طاہر قادری
کلام: کامل جونا گڑھی


زندگی موت کا نشانہ ہے
سب کو اِک دن یہاں سے جانا ہے

کوئی آئے کوئی جائے یہ تماشا کیا ہے
کچھ سمجھ میں نہیں آتا کہ یہ دُنیا کیا ہے

آنے والے تو چلے جاتے ہیں واپس لیکن

یہ ازل ہی سے سب نے دیکھا ہے
اُس کی حکمت کا اِک کرشمہ ہے
مرنے والا کبھی نہیں آتا
جانے قدرت کا کیا معما ہے

آنے والے تو چلے جاتے ہیں واپس لیکن
جانے والے نہیں آتے یہ فسانہ کیا ہے

تیرے احباب تیرے دوست تیرے گھر والے

بعد مرنے کے تیرے احباب کام آئیں گے کیا
زندگی بھر کی محبت ایک مُٹھی خاک ہے

تیرے احباب تیرے دوست تیرے گھر والے
تجھ کو مٹی میں ملادیں گے سمجھتا کیا ہے

دفن کرکے یہ تسلی بھی دیے جاتے ہیں
رفتہ رفتہ سبھی آجائیں گے ڈرتا کیا ہے

دو گھڑی روئیں گے احباب تیرے اے کامل

آئینہ دیکھ کے ہر بات ہوا کرتی ہے
آمنے سامنے دن رات ہوا کرتی ہے
بعد مرنے کے نہیں قبر پہ آتا کوئی
جیتے جی سب سے ملاقات ہوا کرتی ہے

دو گھڑی روئیں گے احباب تیرے اے کامل
پھر ہمیشہ کو بھُلادیں گے سمجھتا کیا ہے

2 comments:

Naat Shareef Lyrics said...

Listen Har Waqt Tasawwur Mein Madinay Ki Gali Ho at this link https://verselyrics.com/har-waqt-tasawwur-mein-madinay-ki-gali-ho-naat-lyrics/

Naat Shareef Lyrics said...

I found this beautiful Naat Chor Fikr Duniya Ki Lyrics at the following link https://verselyrics.com/chor-fikr-duniya-ki-hafiz-tahir-qadri-lyrics/

Post a Comment

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔