Wednesday, February 24, 2010

چمن نے آمد خیر الوریٰ کی

Chamn Ne Aamade Kherulwara Ki Jub Khabar Paai

چمن نے آمد خیرالوریٰ کی جب خبر پائی
پۂ تعظیم خوشبو پھول سے باہر نکل آئی

سمجھتی کیا ہے دنیاعاشقانِ شاہِ بطحہٰ کو
یہ دیوانے وہ ہیں جن سے سبق لیتی ہے دانائی

عمل جب تک کیا ہم نے محمد کی شریعت پر
خدا شاہد کہ ہم سے گردشِ دوراں بھی گھبرائی

کوئی کم فہم کیا سمجھے گا ذاتِ سرورِ دیں کو
سمندر سے زیادہ جن کی باتوں میں ہے گہرائی

0 comments:

Post a Comment

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔