Thursday, July 30, 2009

میرے سرکار کے گیسو

میرے رب کو بھی ہیں پیارے میرے سرکار کے گیسو
عروجِ حسن سے آگے میرے سرکار کے گیسو

گھماتی اُمِّ سلمیٰ پانی میں موئے مبارک کو
مریضوں کو شفا دیتے میرے سرکار کے گیسو

منیٰ میں بال کٹوا کر دیا جب حکم آقا نے
ابو طلحہ نے پھر بانٹے میرے سرکار کے گیسو

میرے آقا نے سجدوں میں زمیں کو بھی نوازا تھا
زمیں نے بارہا چومیں میرے سرکار کے گیسو

نکل آتی بنا کنگی کیے اِک مانگ ذلفوں میں
کچھ ایسے بیچ سے ہٹتے میرے سرکار کے گیسو

زیارت گیسووٴں کی ہے نبی کی دید کا حصہ
وہ ہے خوش بخت جو دیکھے میرے سرکار کے گیسو

فقط اس واسطے خالد میں ہر اِک معارکہ جیتا
اُنھوں نے ٹوپی میں رکھے میرے سرکار کے گیسو

3 comments:

Anonymous said...

سبحان اللہ

Anonymous said...

سبحان اللہ

Anonymous said...

سبحان اللّه

Post a Comment

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔